ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ڈی پی آئی کی جانب سے کورونا ریلیف اور فیلڈ ورک کی تفصیلات پر مبنی کتابچہ کا اجرا

ایس ڈی پی آئی کی جانب سے کورونا ریلیف اور فیلڈ ورک کی تفصیلات پر مبنی کتابچہ کا اجرا

Wed, 21 Oct 2020 11:52:40    S.O. News Service

ترچی،21؍اکتوبر(پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) تمل ناڈوشاخ کا ترچی میں ریاستی ایگزیکٹوکمیٹی اجلاس منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر محمد مبارک نے کی۔ اجلاس میں ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری عبدالمجید نے خطاب کیا اور اجلاس کے اختتام میں کورونا مدت کے دوران ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو شاخ کی جانب سے تمل ناڈو اور پدوچیری میں کئے گئے کورونا ریلیف اور فیلڈ ورک کی تفصیلات پر مبنی کتابچہ کا اجراء کیاگیا۔

اس موقع پرایس ڈی پی آئی تمل ناڈو ریاستی جنرل سکریٹریز نظام محی الدین، اے ایس عمر فاروق، ریاستی نائب صدر امجد باشاہ اور ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین موجود رہے۔کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزانہ مزدوری کرنے والے مزدور شدید متاثر ہوئے تھے۔ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی آئی نے3لاکھ سے زیادہ مستحقین میں غذائی اجناس تقسیم کیا ہے۔ وندے بھارت مشن کے تحت 685افراد کی مدد کی ہے۔ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے 350 افراد کی مدد کی۔ کارکنوں نے تمل ناڈو اور پدوچیری میں کورونا سے مرنے والے517 افراد کی تدفین کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2015میں جب چنئی میں شدید سیلاب آیا اس وقت ایس ڈی پی آئی کے کارکنان کے راحت کاری خدمات کی ستائش کی گئی تھی۔ اوراب سال 2020میں کورونا وبا کے دوران ایس ڈی پی آئی کے کارکنان نے بے لوث خدمات انجام دی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کھانے کے ہوٹل بند تھے جس سے غریب اور مزدور طبقہ بری طرح متاثر ہوئے۔ ایس ڈی پی آئی کارکنان نے ان تمام متاثرین تک پہنچ کر ان میں غذائی اجناس تقسیم کیا تھا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پڑوسی ریاستوں کے مزدور جو اپنی نوکری کھو بیٹھے تھے ایس ڈی پی آئی کارکنان نے ان تک پہنچ کر فوڈ کٹس تقسیم کرکے انہیں ٹرین کے ذریعے ان کے آبائی شہر جانے میں مدد کی۔ کورونا سے مرنے والے افراد کی تدفین مناسب طریقے سے نہیں ہورہی تھی۔ کئی مقامات پر کورونا سے مرنے والوں کی لاش کو پھینکا گیا، ایسے میں ایس ڈی پی آئی نے ریاست کے ہر ضلع میں خصوصی رضاکار ٹیم نے کورونا سے مرنے والے افراد کے مذہبی عقائد کے مطابق ان کی آخری رسومات ادا کی۔


Share: